Skip to content Skip to footer

پروجیکٹ لیڈز

مارکوسولمی اورکرسٹوف کوریل ، یہ دونوں کوہ فٹ پروجیکٹ کے قائد ، کلینشین تفتیش کار ہیں جن کےاشتراک،ملاپ، اتحاد اور بڑتے تجسس، خیالات ، اورنیٹ ورکس کے ساتھ ساتھ ان کی باہمی ثابت قدمی اورمقصد/تحریک کی ایک طویل اوربہت کارآمد تاریخ ہے۔COVID-19 وباء کے تباہ کاری کا سامنا کرنے پر، انھوں نے فورا محسوس کیا کہ غیر فعال اور دنگ کرنے والے مشاہدے کی حیثیت کو اندرونی اور بیرونی وسائل کو متحرک کرنے کی ضرورت ہے جو معلومات کو فعال طور پر جمع کرنے کے لئے استعمال کیا جاسکے ۔ یہ ان دونوں کی بڑی خوش قسمتی ہے کہ کوہ۔فٹ ٹیم کا حصہ بنیں والے دنیا بھر کے لوگ شاندار اور ہم خیال ہونے کے ساتھ ساتھ وہی احساس ذمہ رکھتے ہیں۔

Prof. Christoph U. Correll

کرسٹوف یو کوریل ، ایم ڈی، برلن ، جرمنی کے چیریٹ یونیورسٹیٹ میڈیسن ، چائلڈ اینڈ ایڈسنسنٹ سائکائٹری(بچوں اورنوجوانوں کی طب نفسیات) کے پروفیسر ہیں۔ان کے تحقیقی اور طبی کام کا مرکز،جوانوں اور نوجوانوں میں شدید ذہنی بیماری کی پہچان،خصوصیت،اورعلاج ،سائیکوفرمکولوجی ، وبائیات، نسبتا تاثیر،اورجسمانی اور ذہنی صحت کے مابین انٹرفیس شامل ہیں۔
انہوں نے 600 سے زیادہ جریدوں میں مضامین تصنیف کیے ہیں،اوراپنے کام پر40 سے زائد قومی اور بین الاقوامی ایوارڈز حاصل کیے ہیں۔ 2014 سے جب کلریویٹ / ویب آف سائنس کے آعاشاری نظام کے آغازکے سال سے، انھیں ہرسال “سب سے زیادہ بااثر سائنسی ذہنوں” میں شمار اور ” شعبہء طب نفسیات کےحوالے میں سرفہرست 1٪ سائنسدانوں میں شمار ہوتاہے۔

Dr. Marco Solmi

مارکو سولمی ، ایم ڈی ، پی ایچ ڈی ، یونیورسٹی آف پڈوا (اٹلی) کے نیورو سائنسز ڈیپارٹمنٹ میں ماہرطب نفسیات اور اسسٹنٹ/ معاون پروفیسر ہیں ، اور کنگس کالج ، انسٹی ٹیوٹ آف سائکائٹری ، سائیکالوجی ، اور نیورو سائنسز ، ابتدائی سائیکوسس: مداخلت اور کلینیکل تحقییقی لیبارٹری (EPIC Lab) میں مہمان ریسرچر/محقق ہیں۔ ان کی اہم تحقیقی دلچسپی کے شعبوں میں ذہنی عارضے میں مبتلا افراد کی جسمانی صحت کے علاوہ ذہنی عوارض کی روک تھام اور ابتدائی مداخلت شامل ہیں۔ انہوں نے 2013 سے ہم رتبہ نظرثانی کےجرائد میں 180 سے زیادہ بین الاقوامی اشاعت کی تصنیف کیں۔

COH-FIT © 2020. All Rights Reserved.